ملتان ( خصوصی رپورٹر) زکریا یونیورسٹی سینڈیکیٹ نے ایل ایل بی انکوائری کمیٹی کی رپورٹ مسترد کر کے 30سے زائد افراد کے خلا ف کارروائی کا فیصلہ کر لیا تفصیل کے مطابق بہاءالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کی سینڈیکیٹ کا اجلاس زیر صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصو راکبر کنڈی منعقدہوا۔ سینڈیکیٹ نے لاءکالجز کے الحاق، مالی بدعنوانی کے الزامات اور سیٹوں کی تقسیم کے حوالے سے 2018 کے ایک اہم کیس پر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ اس کیس میں ملوث سرکاری افسران و ملازمین کے حوالے سے کمیٹی نے جو سفارشات دی ہیں وہ ٹھیک نہیں ہیں اور اس سے سینڈیکٹ اس سے اتفاق نہیں کرتا ہے لہذا اس کیس کے حوالے سے دوبارہ کمیٹی تشکیل دی جائے جو کہ وائس چانسلر ممبران سنڈیکیٹ کی مشاورت سے تشکیل دیں گے جبکہ فوری طور پر ڈپٹی ٹریڑار اے ڈی عامر اور کلرک محمد طارق کو فوری طور پر ان کو عہدوں سے ہٹا کر جنرل برانچ میں ٹرانسفر کیاجائے جبکہ ایک اہم آفیسر انکوائری مکمل ہونے تک اس کیس سے لاتعلق رہیں گے جبکہ اس کیس میں شامل 30 سے زائد دیگر سٹاف کے خلاف بھی سخت کاروائی عمل میں لائے جائے۔سینڈیکیٹ نے اسی فیصلے کے ساتھ ہی 2017-18 سے 2020-21 تین سالہ لاءپروگرام کے حوالے سے زیرالتواکیس کا فیصلہ کرتے ہوئے گورنر کے فیصلہ کے مطابق فیسیں اور جرمانے لینے کا جو شیڈول طے ہوا ہے اسی کے مطابق ہی تمام کالجز کے معاملات کو نبٹانے کی منظوری دی۔اجلاس میں گیارہ لاءکالجز کو ری ایفلیئٹ کرنے کی اجازت دی گئی۔ اجلاس میں 2017 میں ڈپٹی رجسٹرار ، ڈپٹی کنٹرولر کی آسامی پر معذور کوٹہ پر بھرتی کے لیے درخواست دینے والے امیدوار کی درخواست سے سینڈیکیٹ نے اتفاق نہیں کیا اور انہیں ہیرنگ کے بعد نااہل قرار دے دیا۔اجلاس میں ٹی ٹی ایس اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر فضا ظفر اور ڈاکٹر احتشام کی اپیل پر سینڈیکیٹ نے سابقہ فیصلہ کوہی برقرار رکھا۔ اور ان کی 2018 سے سکیل میں ترقی کو نامنظور کیا۔اجلاس میں ایل ایل ایم کے تین طلباءکی فیسوں کے معاملے پر غوروخوض کیاگیا اور ایم پی اے محمدندیم قریشی کی درخواست پر ان طلباءکو فیس میں رعایت دینے کی منظور ی دی گئی۔ اجلاس میں یونیورسٹی میں سابقہ آرمی اہلکاران کی تنخواہوں میں پانچ ہزار روپے فی کس اضافہ کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں مجموعی طور پر اخراجات کو کم کرنے کے حوالے سے حکومت پنجاب کی پالیسی کو اڈاپٹ کرنے کی منظوری دی گئی۔جلاس میں سمیڈا کے پراجیکٹس کو یونیورسٹی میں شروع کرنے سے قبل ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ۔
جامعہ زکریا
وائس چانسلر ممبران سنڈیکیٹ کی مشاورت سے نئی کمیٹی تشکیل دیں‘ ڈپٹی خزانچی تبدیل کیا جائے
Aug 28, 2022