سکھر کی شاہراہوں پر گاڑیوں کے بجائے کشتیاں چلنا شروع ہوگئیں

Aug 28, 2022

سکھر(بیورو رپورٹ)سکھر انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت ، برساتی و نکاسی پانی کی نکاسی کا عمل شروع نہ ہو سکا ، شہر کے مختلف علاقے تالاب بن گئے ، شہری کشتیاں پر سواری کرنے پر مجبور ہو گئے ، شہری و سماجی حلقوں کا بالا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ ، تفصیلات کے مطابق سکھر انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت و مسلسل لاپرواہی کے باعث مون سون بارشوں کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں نکاسی آب کا نظام بہتر نہیں ہو سکا ہے جس کے باعث شہر کے مختلف مقامات تالاب کی شکل اختیار کر گئے ہیں اور پانچ سے چھ فٹ پانی جمع ہونے کی صورت میں شہریوں نے آمد رفت کیلئے دوسرا راستہ اختیار کر تے ہوئے سڑکوں پر جمع پانی میں کشتیاں چلانی شروع کردی ہیں کشتیاں چلنے کی صورت میں شہری و سماجی حلقوں نے سکھر انتظامیہ کی کارکردگی کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بالا حکام سے نوٹس لیکر نکاسی نظام بہتر بنانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

مزیدخبریں