نواب شاہ(نامہ نگار خصوصی)وطین ٹیلی کام کے ورکروں نے کمپنی کے تھرڈ پارٹی ٹھیکیدار کے ظلم وا ناانصافی کے خلاف عدالت سے رجوع کر کے چارٹ آف ڈیمانڈ دے دیا مزدور رہنمائوں کا کہنا ہے کہ لیبر کی اجرت 25000 ماہوار دیں تاکہ مزدور اپنی زندگی کا پہیہ چلا سکیں،تھرڈ پارٹی ٹھیکیداری نظام مزدور دشمن اور ورکروں کا معاشی قاتل ہے ۔اس ظلم پر ہم حکومت پاکستان سے نوٹس کا مطالبہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غریب مزدوروں کو اپنے حق کی آواز بلند کرنے پر خوف زدہ کرنے والوں کو سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔
کمپنی میں تھرڈ پارٹی ٹھیکیدار کے ظلم و ستم پر محنت کش سراپا احتجاج
Aug 28, 2022