بے نظیر میڈیکل یونیورسٹی کی چھتیں ٹپکنے لگیں

Aug 28, 2022

لاڑکانہ(بیورورپورٹ) جامعہ بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کے دفاتر اور رہائیشی کالونیز سمیت کیمپسز بارشوں سے شدید متاثر ہے جبکہ جامعہ بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی وائس چانسلر سیکریٹریٹ، پروفیسرز کالونی، چانڈکا ایمپلائیز کالونی میں تاحال بارش کا پانی موجود ہے اور چانڈکا میڈیکل کالیج میں بھی کئی فٹ تک پانی کھڑا ہے، اس حوالے سے رجسٹرار عبدالرئوف خاصخیلی نے بتایا کہ ضلع انتظامیہ سے کئی روز سے مدد مانگ رہے ہیں لیکن کوئی تدارک نہیں ہو رہا، یونیورسٹی اپنی مدد آپ کے تحت 4 پمپس خرید کر گزشتہ 5 روز سے پانی نکالنے کی کوشش کر رہی ہے۔  انہوں نے کہا کہ بارش کے پانی کی وجہ سے بیشتر چھتیں ٹپک رہی ہیں، فالز سیلنگز گر چکی ہیں جبکہ وائس چانسلر پروفیسر انیلا عطاالرحمان گزشتہ 4 روز سے یونیورسٹی اسٹیٹ کے دورے کر کے مسائل کے حل کی کوشش کر رہی ہیں، انہوں نے کہا کہ بارشوں اور مسلسل پانی کھڑا رہنے کے باعث یونیورسٹی کی عمارتوں اور رہائیشی کالونی میں املاک کو غیر تلافی نقصان پہنچا ہے۔

مزیدخبریں