چڑیا گھر کی” زو مینجمنٹ کمیٹی“ کا اجلاس 7ماہ سے منعقد نہ ہوسکا

Aug 28, 2022

لاہور(لیڈی رپورٹر)چڑیا گھر لاہورکی” زو مینجمنٹ کمیٹی“ کا اجلاس سات ماہ سے منعقد نہ ہوسکا۔ جس سے جانوروں کی فلاح و بہبود اورسیاحوں کی سہولتوں کی فراہمی کے فیصلے بھی التوا کاشکارہیںاور اہم معاملات متاثر ہورہے ہیں ۔ دس ارکان پرمشتمل کمیٹی میں سیکرٹری ، ڈائریکٹر جنرل وائلڈ لائف اور ڈائریکٹرچڑیاگھر لاہور،گیم وارڈن پنجاب، ڈبلیو ڈبلیو ایف کے نمائندگان شامل ہیں۔معلوم ہوا ہے کہ بعض ٹینڈرز مشتہر ہونے کے باوجودمنسوخ ہوگئے ہیں۔

مزیدخبریں