بیٹی کی خراب طبعیت کی وجہ سے حمزہ شہباز نے لندن میں قیام بڑھایا: ترجمان 

Aug 28, 2022

لاہور (نیوز رپورٹر)سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کے ترجمان عمران گورائیہ نے کہا کہ حمزہ شہباز تین سال بعد لندن اپنی فیملی سے ملاقات کرنے گئے تھے۔بچی کی طبیعت خراب ہونے کی بنا پر انہیں لندن میں اپنا قیام بڑھانا پڑا۔ بھگوڑے وہ ہیں جو پولیس کا سن کر بنی گالا سے رفو چکر ہو گئے۔سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کے ترجمان عمران گورائیہ نے وزیر داخلہ پنجاب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی اقدامات کو فسطائی حکومت قانون کا لبادہ اوڑھانا چاہتی ہے۔حمزہ شہباز کو ناحق جھوٹے کیسز میں 22 ماہ قید رکھا گیا۔حمزہ شہباز ہمیشہ کارکنوں کے درمیان رہے اور اب بھی ان کے دلوں میں بستے ہیں۔حمزہ شہباز نے دلیری سے جھوٹے مقدمات کے باوجود گرفتاریاں دیں۔سیاسی بنیادوں پر حمزہ شہباز کو لڑکپن سے ہی گرفتار کیا جاتا رہا ہے۔بھگوڑے وہ ہیں جو پولیس کا سن کر بنی گالا سے رفو چکر ہو گئے۔

مزیدخبریں