ملتان،لودھراں‘ دھنوٹ (نمائندہ نوائے وقت ،نامہ نگار) صدر پاکستان مسلم لیگ ن ملتان ڈویژن منجانب عبدالرحمن خان کانجو نے کہا ہے کہ مریم نواز کا ملتان ایئرپورٹ پر شاندار استقبال کریں گے اور سیلاب متاثرین کو اس مشکل گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ سیلاب زدگان سے اظہار یکجہتی کے لیے مریم نواز کل (سوموار) صبح 10 بجے انٹرنیشنل ایئرپورٹ ملتان آئیں گی۔ جہاں سے وہ تونسہ شریف کے لئے روانہ ہوںگی۔ مسلم لیگ ن کے عہدے دار ان کے ہمراہ قافلے کی صورت میں ڈی جی خان روانہ ہونگے۔ دریں اثناءوزیرمملکت داخلہ امور عبدالرحمان خان کانجو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مصیبت کی گھڑی میں ہمیں ایک قوم کی آواز بن کر اپنے سیلاب میں گھرے بہن بھائیوں کی مدد کرنی ہو گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اندرون سندھ سیلاب کی جو تباہ کاریاں دیکھی ہیں وہ ناقابل فراموش ہیں۔ وزیراعظم میاں شہباز شریف نے چاروں صوبوں کی فلڈ ریلیف کمیٹیاں تشکیل دی ہیںنقصانات کا ازالہ اکیلے حکومت کے بس میں نہیں اسکے لئے مخیر حضرات کو بھی اس کار خیر میں حصہ لینا پڑے گا۔
کانجو
مریم نواز کل صبح ملتان سے قافلے کے ہمراہ ڈیرہ غازیخان روانہ ہوں گی : عبدالرحمان کانجو
Aug 28, 2022