گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)پی پی سٹی کے سینئر نائب صدر چودھری اقبال مہر نے کہا ہے کہ دھمکیاں دینا پاکستان کو توڑنے کی باتیں کرنا ، اداروں کو بلیک میل کرنا عمران نیازی کا وطیرہ بن چکا ہے ، مہنگائی کا جن سابق وزیر اعظم کی ناقص پالیسیوںکے باعث بوتل سے باہر نکلا ۔ ملکی سلامتی کیخلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دینگے،عام انتخابا ت کااعلان ہو تے ہی پی ٹی آئی لیڈر شپ کی اکثر یت عمرا ن خان کو خیر آ باد کہہ جائے گی،پی ٹی آئی کا شیرازہ بکھرچکا ، عمران خان جس درخت کی شاخ پر بیٹھے ہیں اسی کو کاٹنا چاہتے ہیں۔سابق حکمرانوں کی بداعمالیوں نے ملک و قوم کو تباہی کے دھانے پر پہنچا دیا، نیازی جھوٹ کا بیانیہ چلا رہا ہے۔وہ ائین،قانون،فوج اور عدلیہ کسی کو نہیں مانتا ۔قوم کو جب سمجھ آئیگی وہ بہتر فیصلہ کریگی۔