ملتان (خصوصی رپورٹر)وزیراعلیٰ پرویز الٰہی نے الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلزکی درخواست پر سروس سٹرکچر کی مبینہ واپسی پر محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ اس حوالے سے پاکستان الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز آرگنا ئزیشن کے مرکزی چیئرمین ملک منیر احمد نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو درخواست دی تھی کہ ان کا چار درجاتی سروس سٹرکچر واپس لیا جا رہا ہے۔ یہ واپس نہ لیا جائے اور دیگر صوبوں کی طرح ہیلتھ پروفیشنل الا¶نس دیا جائے۔
رپورٹ