کامونکی(نمائندہ خصوصی)پی ٹی آئی جلد قصہ پارینہ بننے والی ہے عمران خان کی اداروں کو دباؤ میں لانے کی کوششیں انکے پاؤں اکھڑنے کا پتہ دے رہی ہیں یہ جان چکے ہیں کہ مستقبل کی سیاست میں انکا کوئی کردار نہیں ہوگا کیونکہ فارن فنڈنگ کیس میں سزا انہیں مل کر رہے گی۔ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی لندن کے نائب صدر سیٹھ سرنواز احمد نے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ عمران خان نے جو بویا ہے اب کاٹیں گے، عمران نیازی اور ان کے حواریوں کی جانب سے اداروں کو دباؤ میں لانے کی سر توڑ کوششیں کی جارہی ہیں مگر انکی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی نے سیاست کو مذاق بنا کر رکھ دیا ہے جس اقتدار کی خاطر عمران خان جمہوری اقدار کی دھجیاں اور ملکی اداروں کو بے توقیر کررہے ہیں اس کے حصول میں وہ کبھی کامیاب نہیں ہوں گے عوام انہیں بھگت چکے ہیں اور انکے گزشتہ ساڑھے تین سالہ دور اقتدار کا خمیازہ قوم نے بھگتا ہے اسے کبھی بھلایا نہیں جاسکتا۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی تمام تر سیاست اقتدار کے حصول کیلئے انہیں پاکستان اور پاکستانیوں کی کوئی فکر پہلے تھی نہ اب ہے۔
پی ٹی آئی قصہ پارینہ بننے والی ہے، عمران نے جو بویا ،کاٹیں گے:سیٹھ سرنواز
Aug 28, 2022