عمران خان قومی سیاست میں کردار اداکرنے کا حق کھو چکے:پیر اشرف رسول 

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری پیر سید اشرف رسول ایم پی اے نے کہا ہے کہ عمران خان قومی سیاست میں کردار اداکرنے کا حق کھو چکے ہیں فارن فنڈنگ کیس کے فیصلہ کے بعد انہیں خود ہی پی ٹی آئی کی چیئرمین شپ سے مستعفی ہو کرخود کو احتساب کیلئے پیش کرنا چاہئے تھا تاکہ ان کا کرپشن کے خاتمہ اور بے لاگ احتساب کا نعرہ حقیقی ثابت ہو سکتا مگر انکی اداروں پر الزام تراشی اور دھمکیوں پر اتر آئے ہیں جو انکی بوکھلاہٹ کا کھلا ثبوت ہے، اپنے ایک بیان میں پیر سید اشرف رسول ایم پی اے نے کہا کہ عمران خان جب سے میدان سیاست میں آئے ہیں تب سے قوم کے ساتھ جھوٹ بول رہے ہیں ایک طرف وہ قوم کو اپنی صداقت اور ایمانداری کی کہانیاں سناتے اور یقین دھانیاں کراتے رہے تو دوسری طرف ملک دشمن قوتوں سے ممنوعہ فنڈنگ حاصل کر کے پاکستان کے مفادات کو نقصان پہنچاتے اور قوم کے جذبات مجروح کرتے رہے۔

ای پیپر دی نیشن