بارشوں اور سیلابی پانی سے تباہی نے پاکستان کی بنیادیں ہلا دیں : صغیر بٹ

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) پاکستان انتہائی مشکل اور تکلیف دہ حالات سے گزر رہا ہے۔ بارشوں اور سیلابی پانی سے تباہی نے پاکستان کی بنیادیں ہلا دیں ہیں۔ لوگ اپنے پیاروں کی زندگیاں کھو رہے ہیں اپنے مال مویشی گھر بار سب کچھ برباد ہو رہا ہے۔ اللہ اس مشکل کو آسانی میں بدلے۔ ا ن خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے سٹی سیکرٹری اطلاعات صغیر بٹ نے کیا. انہوں نے کہا کہ کروڑوں روپیہ جلسوں پر خرچ کرنے کے بجائے سیلاب زدگان کی امداد کرنی چاہئے۔ پنجاب بلوچستان کے پی کے گلگت کشمیر سندھ مکمل طور پر تباہی سے گزر رہے ہیں۔ مگر نام نہاد  غیر سنجیدہ لیڈر سیاسی بحران سے فائدہ اٹھانے کی کوششوں میں ہیں۔ سیلاب سے متاثرہ زیادہ حصے پر پی ٹی آئی کی حکومت ہے مگر دونوں صوبوں کر وزیراعلی نیازی کو تحفظ دینے میں مصروف ہیں اور سیلاب زدگان کے لئے کو امدادی پروگرام نہیں۔ وہ جو قوم کو گمراہ کرتے تھے کہ ہماری دستخط شدہ ایک شرٹ کروڑوں کی ہے آج اس وطن عزیز کی عوام کو ضرورت ہے خود تو کچھ دے نہیں سکتے توکچھ شرٹس دستخط کر کے انکی مدد ہی کر دیں مگر آپ کی ترجیحات میں کبھی عوامی مسائل رہے ہی نہیں۔ نیازی جتنے پیسے جلسہ میں خرچ کر رہا ہے اس سے سیلاب زدگان کی امداد ہوسکتی ہے لیکن انہیں صرف بنی گالہ کی فکر ہے. اس موقعہ پر رانا محمد حنیف ملک بھٹو اعجاز مغل وقا بٹ و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

ای پیپر دی نیشن