گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) گورنمنٹ انسٹی ٹیوٹ فار دی بلائنڈ پیپلز کالونی کے زیر اہتمام کشمیر روڈ تک انسداد ڈینگی آگاہی واک نکالی گئی ،شرکاء نے ڈینگی سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر بارے آگاہی پمفلٹس،کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔ اس موقع پر ڈوثرنل سپیشل ایجوکیشن آفیسر ڈاکٹر شہزاد صابر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہری ڈینگی سے بچاؤ کی تدابیر اپنائیں عوام کے تعاون کے بغیر مچھر کی افزائش نسل روکنا ممکن نہیں، مچھر کی کی روک تھام کیلئے کسی جگہ پرپانی کھڑا نہ ہونے دیں انہوں نے کہا کہ لاروے کی افزائش کی ممکنہ جگہیں گملے، فریج ٹرے، لان،پودے، چھت پر موجود کاٹھ کباڑ،کوڑاکرکٹ،پانی کی ٹینکی ہیں پانی والے برتنوں کو ڈھانپ کر رکھیں اور کاٹھ کباڑ اور کوڑا کرکٹ جمع نہ ہونے دیں پودوں کی کیاریوں کو صاف رکھیں ضرورت سے زیادہ پانی نہ دیں دروازوں اور کھڑکیوں پر جالی لگوائیں رات سوتے وقت مچھر دانی، لوشن لگا کر سوئیں۔جو ائیر کولر استعمال میں نہ ہوں تو خشک کر رکھیں انہوں نے مزید کہاکہ انسداد ڈینگی کیلئے تمام محکمے متحرک ہو کر کام کررہے ہیں انکے شانہ بشانہ محکمہ سپیشل ایجوکیشن بھی متحرک ہے۔
گورنمنٹ انسٹی ٹیوٹ فار بلائنڈ کے زیر اہتمام انسداد ڈینگی آگاہی واک
Aug 28, 2022