علم ادنی کو اعلیٰ اور غیر تہذیب یافتہ کو مہذب بنا دیتا ہے: علامہ حنیف چشتی

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)تعلیم کے بغیر ترقی نا ممکن ،علم ادنی کو اعلیٰ اور غیر تہذیب یافتہ کو مہذب بنا دیتا ہے علامہ محمد حنیف چشتی نے جامعہ چشتیہ رضویہ ضیاء القرآن میں منعقدہ عظیم الشان فروغ علم سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ جس معاشرہ میںتعلیم و تربیت اور کردار سازی کا فقدان ہو وہاں لوگ اخلاقی گراوٹ کا شکار ہوجاتے ہیں، آپ اپنے بچوں کو ادارہ جامعہ چشتیہ رضویہ میں داخل کروایئے تاکہ ان کی تعلیم و تربیت کرکے معاشرے میں سودمند بنایا جاسکے اس سیمینار میں جامعہ چشتیہ رضویہ ضیاء القرآن کے طلباء محمد عمر طارق، محمد قاسم ریاض اور محسن ارشد کو دارلعلوم محمدیہ غوثیہ بھیرہ شریف ضلع سرھگودھا شریف کے تحت منعقدہ امتحان میں پاکستان بھر میں اعلیٰ نمبر حاصل کرنے پر انعامات سے نوازا گیا ، مہمان مقررین خالد حسن مجددی، مفتی رضا ء المصطفیٰ ظریف القادری ،ڈاکٹر شفیق تبسم ،چوہدری اشرف انصاری،ڈاکٹر ابوبکر صدیق، مفتی شعبان قادری ،پروفیسر شبیر حسین چشتی، علامہ اکبر نقشبندی ،حاجی فخر نثار،نیئر جمیل بھٹی، سید کرامت علی شاہ، علامہ عطالمصفیٰ جمیل چشتی نے بھی خطاب کیا ۔

ای پیپر دی نیشن