ایرانی ملیشیا کے ٹھکانوں پر اسرائیلی حملے میں شامی افسر ہلاک

دمشق(این این آئی)سیریئن آبزرویٹری برائے انسانی حقوق نے کارکنوں کے حوالے سے بتایا ہے مغربی حما کے دیہی علاقوں میں مصیاف کے نواح میں گوداموں پر اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں شامی حکومتی فورسز کا ایک افسر ہلاک ہوگیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی حملے میں ایرانی میزائلوں کی تیاری اور انہیں اپ ڈیٹ کرنے مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔دریں اثنا فائر فائٹنگ ٹیمیں اور حکومتی فورسز کے ارکان نے گذشتہ رات مصیاف کے علاقے کے جنگلات میں لگنے والی آگ کو بجھانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں گولہ بارود کے ٹارگٹ ڈپووں سے دھماکوں کے ٹکڑے گرے ہیں جس کے نتیجے میں تباہی پھیل گئی۔
شامی افسر ہلاک

ای پیپر دی نیشن