بنگلادیش میں بھی سری لنکا جیسا  بحران سر اٹھا سکتا ہے، ماہرین

ڈھاکہ (این این آئی)بنگلادیش میں بگڑتی ہوئی معاشی صورت حال پر ماہرین نے سری لنکا جیسے بحران کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ فنانشل ٹائمز کی ایک رپورٹ میں بنگلادیش کے موجودہ معاشی حالات کا جائزہ لیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق انہوں نے ایک صنعت کار محمد شریف سرکر سے بات کی جن کا کہنا تھا کہ ان کی فیکٹری دارالحکومت ڈھاکہ کے مضافاتی علاقے اشولیہ میں واقع ہے جب کہ ان کی فیکٹری ہر لحاظ سے ایک ماڈل ہے۔محمد شریف سرکر کہتے ہیں کہ ان کی فیکٹری میں سینکڑوں مرد و خواتین ورکرز کام کرتے ہیں جو بجلی نہ ہونے کی وجہ سے کام نہیں کر پارہے جب کہ ایندھن کی قیمتوں میں 50 فیصد اضافے کے بعد جنریٹر پر کام کرنا بھی بہت مہنگا پڑرہا ہے۔
بنگلہ دیش/بحران

ای پیپر دی نیشن