پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی ‘ لمز یونیورسٹی کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

لاہور(نامہ نگار)پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی اور لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔چیف آپریٹنگ آفیسرپنجاب سیف سٹیز اتھارٹی محمد کامران خان اور وائس چانسلرلمزیونیورسٹی ارشاد احمدنے مفاہمتی یاد داشت پر دستخط کیے۔معاہدے کے تحت لمز یونیورسٹی،پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے ڈیٹا پر ریسرچ کریگی۔پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کیمروں کی مدد سے ٹریفک مینجمنٹ، روڈ یوزر برتاو اور سمارٹ سٹی کے حوالے سے ریسرچ ہوگی۔ لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز ریسرچ بارے سیف سٹیز سٹاف کی ٹیکنیکل ٹریننگ بھی کروائے گی۔ معاہدہ ایک سال کیلئے طے پایا گیا۔

ای پیپر دی نیشن