لاہور(خبرنگار)انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے آشنا کے ساتھ مل کر خاوند اور دیور کو تیزاب میں ڈال کر قتل کرنے کے کیس میںخاتون سمیت تین ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ چودہ روز کی توسیع کر دی،ملزمان سونیابی بی ‘ سلطان عرف کالی اور سلیم مسیح کو عدالت میں پیش کیا گیا،عدالت نے تفتیشی افسر کو کیس کا چالان جلد پیش کرنے کا حکم دیا، ملزمان کیخلاف تھانہ آلہ آباد قصور میں تیزاب گردی اور دوہرے قتل کا مقدمہ درج ہوا،ملزمہ سونیا نے خاوند سیموئل اور دیور امانوئل کو آشناؤں کی مدد سے قتل کیا۔