لاہور(نامہ نگار)معروف کامیڈین افتخار ٹھاکر کی اپنی بیٹیوں کے ہمراہ لبرٹی سینٹر آمد۔افتخار ٹھاکر نے خواتین کے مخصوص ڈرائیونگ ٹیسٹنگ سینٹر لبرٹی کا وزٹ کیا۔ افتخار ٹھاکر نے اپنی بیٹیوں کے ڈرائیونگ لائسنس بنوائے۔ معروف کامیڈین نے نئے ڈرائیونگ لائسنس کے طریقہ کار کے مختلف مراحل کا جائزہ بھی لیا۔کامیڈین افتخار ٹھاکر ٹیسٹنگ سنٹر عملے کے رویہ سے انتہائی خوش رہے۔ افتخار ٹھاکر نے کہا کہ خواتین کیلئے ڈرائیونگ سینٹر بنانے پر سی ایم پنجاب اور سی ٹی او لاہور کا مشکور ہوں، خواتین بغیر ڈرائیونگ لائسنس ہرگز گاڑی نہ چلائیں۔ سنٹر میں تمام خواتین عملہ کی تعیناتی خوش آئند ہے، خواتین بااختیار ہونگیں تو معاشرہ ترقی کرے گا۔