لاہور(سپورٹس ڈیسک) سپین کے ٹینس سٹار رافیل نڈال رواں سال نومبر میں ایکواڈور کے دارالحکومت کوئٹو میں نمائشی ٹینس کا میچ کھیلیں گے۔ ایونٹ رواں سال27 نومبر کو رومی نہوئی کولیزیم سپورٹس ارینا میں کھیلا جائے گا جہاں پر 15ہزار تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔36 سالہ رافیل نڈال نے کہا کہ لاطینی امریکی عوام نے ہمیشہ میرا خیر مقدم کیا ہے اور پہلی بار اس ملک کا دورہ کرنا میرے لیے ایک اعزازہے۔ مجھے امید ہے کہ میچ کا دن ایک ناقابل فراموش دن ثابت ہوگا۔رافا نڈال نے کہا کہ یہ افسوسناک خبر ہے کہ ان کے حریف نوواک جوکووچ یو ایس اوپن سے دستبردار ہوگئے ہیں۔ میرے ذاتی نقطہ نظر سے، یہ بہت افسوسناک خبر ہے۔
رافیل نڈال رواں سال ایکواڈور میں نمائشی میچ کھیلیں گے
Aug 28, 2022