لاہور(سپورٹس ڈیسک) جرمنی کی ٹینس سٹار سابق عالمی نمبر ایک انجلیق کر بر امید سے ہونے کے باعث رواں سال کے چوتھے گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبردار ہوگئی ہیں۔ 34 سالہ انجلیق کربر نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ میں واقعی یو ایس اوپن کھیلنا چاہتی تھی لیکن امید سے ہونے کے باعث میں اب میگا ایونٹ میں شرکت نہیں کر سکوں گی۔ امید سے ہونے کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ اس کے بعد میرا کیریئر ختم ہو جائے گا۔ سابق عالمی چیمپئن سرینا ولیمز 2017 میں اپنی بیٹی کی پیدائش کے بعد کھیل کے میدان میں واپس آئیں تھی۔ میری ہم وطن ساتھی کھلاڑی تاتجانا ماریا کے دو بچے ہیں اور وہ بھی ڈبلیو ٹی اے ایونٹس کھیل رہی ہیں۔
انجلیق کربر یو ایس اوپن سے دستبردار
Aug 28, 2022