لاہور(سپورٹس رپورٹر)کشمیر پریمیئر لیگ میں میرپور خاص رائلز کے کپتان شعیب ملک نے اپنی انعامی رقم سیلاب سے متاثرہ افراد کو عطیہ کرنے کا اعلان کر دیا۔لیگ میں بہترین کارکردگی کے باعث شعیب ملک مین آف دی ٹورنامنٹ قرار پائے جس کے بعد انہوں نے ٹوئٹر پر اعلان کیا کہ وہ اس کی رقم سیلاب متاثرین کو دیں گے۔شعیب ملک نے لکھامیں مین آف دی ٹورنامنٹ جیتنے اور مزید ایک اور ٹرافی اٹھانے پر خوش ہوں، میں یہ ایوارڈ پاکستان کے سیلاب متاثرین کے نام کرنا چاہتا ہوں، ہمیں ہر چیز سے بالا تر ہوکر بحیثیت قوم اکٹھے ہونا چاہیے۔میں اپنی جیتی ہوئی انعامی رقم سیلاب متاثرین کو عطیہ کروں گا۔
iشعیب ملک کا کے پی ایل کی انعامی رقم سیلاب متاثرین کو عطیہ کرنیکا اعلان
Aug 28, 2022