قومی ٹیم 3فاسٹ بائولرز کیساتھ میدان میں اترے گی 

لاہور(سپورٹس رپورٹر)ایشیا کپ 2022 میں پاکستان کرکٹ ٹیم بھارت کے خلاف ہائی وولٹیج میچ میں 3 فاسٹ بائورز کیساتھ میدان میں اترے گی۔ذرائع کے مطابق بھارت کیخلاف ایونٹ کے سب سے بڑے میچ کیلئے بابر اعظم نے حکمت عملی تیار کرلی ہے اور حریف ٹیم کو 3 فاسٹ بائولرز کے ذریعے قابو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فاسٹ بائولنگ اٹیک شاہنواز دھانی، حارث رئوف اور نسیم شاہ پر مشتمل ہوگا جبکہ سپنرز میں شاداب خان، محمد نواز اور خوشدل شاہ اپنی جادوگری دکھائیں گے۔ فائنل الیون میں کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، فخر زمان، حیدر علی، آصف علی، خوشدل شاہ، شاداب خان، محمد نواز، نسیم شاہ، حارث روف اور شاہنواز دھانی شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن