لاہور(خبرنگار)ایم ڈی واسا غفران احمد کی زیر صدارت اجلاس کا انعقاد ہوا۔اس اجلاس میں واسا کی ترقیاتی منصوبوں، ریونیو، آپریشن،پی ایچ ایس ،لیگل،فنانس کی ہفتہ وار پراگرس کا جائزہ لیا گیا۔سیوریج ،پانی و تعمیراتی سکیموں کی بروقت تکمیل کے لیے احکامات جاری کیے گئے۔واسا لاہور کی ترقیاتی سکیموں میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ایم ڈی واسا غفران احمد کا کہنا ہے کہ ترقیاتی سکیموں میں شفافیت اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اور ترقیاتی منصوبوں میں سست روی بالکل برداشت نہیں کی جائے گی۔واسا کے تمام ڈائریکٹرز سے جاری سکیموں واٹر سپلائی لائنز اور سیوریج منصوبوں کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی گئی۔