کوئٹہ میں بجلی کی بحالی کا 85فیصدکام مکمل 

کوئٹہ( این این آئی ) ترجمان کیسکو نے کہا کہ صوبائی دار الحکومت کوئٹہ میں اب تک 85فیصد بجلی بحالی کا کام مکمل ہوگیا ،شہر کے متاثرہ فیڈروں کی بحالی کاکام آج دوپہر تک مکمل کر لیا جائے گا ، 220Kv اوچ، سبی ٹرانسمیشن لائن سے بجلی کی فراہمی تا حال معطل ہے۔ترجمان کیسکو نے کہا کہ 220kvاچ۔سبی ٹرانسمیشن لائن کی بندش سے کیسکو سسٹم پر بوجھ بڑھ گیا ۔خضدار ٹرانسمیشن لائن کا ایک ٹاور سندھ کے علاقہ رتوڈیرو میں گرنے سے خضدار، وڈھ،قلات،منگچر، سوراب گرڈ اسٹیشنز کو بھی بجلی کی فراہمی معطل ہے۔
 انہوں نے کہاکہ 220kvکے دونوں سرکٹ بند ہونے سے کیسکو کو 600میگاواٹ برقی قلت کا سامنا ہے جسکی وجہ سے تمام علاقوں میں اضافی لوڈ شیڈنگ ناگزیر ہو گئی ۔

ای پیپر دی نیشن