سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے  یقینی اقدامات کیے جائیں:یوسف خلجی 

کوئٹہ( این این آئی ) بلوچستان امن جرگے کے سربراہ لالا یوسف خلجی نے کہا کہ بلوچستان میں حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے ،صوبائی حکومت اور پی ڈی ایم اے کی امدادی کارروائیاں کہیں نظر نہیں آرہی ہیں متاثرہ افرادکی اگر فوری امداد نہیں کی گئی توبڑے پیمانے پر انسانی جانوں کے ضیاع کر خدشہ ہے ،مخیر حضرات اور عالمی ادارے فوری طور پر بارشوں اور سیلابی ریلوں سے متاثرہ افراد کی امداد کو یقینی بنائیں۔ انہوںنے کہا کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان میں حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں سے بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصانات ہوئے ہیں اور متاثرہ افراد کھلے آسمان تلے زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں ،صوبائی حکومت اور پی ڈی ایم اے کہیں نظر نہیں آرہا ہے ،امدادی کارروائیاں صرف اخباری بیانات تک محدود ہیں عملی طورپر کچھ بھی نظر نہیں آرہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...