مشیر داخلہ کے مذاکرات میاں غنڈی کے مظاہرین کا احتجاج ختم

Aug 28, 2022

کوئٹہ ( اے پی پی ) مشیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کوئٹہ میاں غنڈی میں احتجاج کرنے والوں سے ملاقات کی اور مختلف علاقوں کادورہ بھی کیا،مشیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ روڈز بند کرنا کسی بھی مسئلے کا حل نہیں، انہو ں نے کہا کہ اس وقت پورا پاکستان سیلاب سے متاثر ہے،یہ کسی ایک علاقے کی بات نہیں ،مشیر داخلہ نے متعلقہ حکام کو جائے وقوع پر طلب کر لیا ۔ انہو ں نے کہا کہ علاقے مکینوں کی بحالی کیلیے جلد ازجلد اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔مشیر داخلہ کی یقین دہانی اور فوری اقدامات پر علاقہ مکین نے کوئٹہ آ ر سی ڈی شاہراہ کھول دی،آر سی ڈی شاہراہ 4گھنٹے سے آمدورفت مکمل بند تھی۔

مزیدخبریں