حافظ آباد(نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار+نمائندہ نوائے وقت)گوجرانوالہ چیمبرسٹینڈنگ کمیٹی کے چئےرمین چوہدری محمد اویس ارائیں ایم ڈی حمد رائس ملز پنڈی بھٹیاں کی صدارت میں حافظ آباد میں ایک بہت بڑا اجلاس منعقد ہوا جس میں پی ٹی آئی کے ضلعی صدر حیدر عباس بھٹی مسلم لیگ ن شہر حافظ آباد کے صدر چاند بھون اور دیگر مقررین نے گجرات ڈویژن میں شمولیت پر حافظ آباد کے عوام کی ترجمانی کرتے ہوے اسکی پروزور الفاظ مےں مذمت کی اور کہا کہ ضلع بھر کے عوام حافظ آباد کو گجرات ڈوےژن مےں شامل کئے جانے کے فےصلہ کو مسترد کرچکے آخر میں چوہدری محمد اویس ارائیں نے اپنے خطبہ صدارت میں گجرات ڈویژن نامنظور نامنظور کے نعرے لگوائے اور عبدالجبار رضا ممبر چیمبر آف کامرس حافظ آباد ان کے دیگر رفقاءکار کو یقین دلایا کہ جب تک یہ نوٹیفکیشن واپس نہی ہوتا ہم چین سے نہےں بےٹھےں گے۔ اجلاس سے عبدالحمید رحمانی.ظفراقبال ظفر شیج محمد اکرام نے بھی خطاب کیا اس موقع پر تمام ممبران چیمبر نے متفقہ قرارداد پاس کی کہ ضلع حافظ آباد کو گوجرانوالہ ڈویژن میںہی رکھا جائے۔
عوام حافظ آباد کو گجرات ڈوےژن مےں شامل کرنے کا فےصلہ مسترد کرچکے : حیدر عباس بھٹی
Aug 28, 2022