آئی جی غلام محمود ڈوگر کی زیر صدارت  آج کیپٹل سٹی پولیس ہیڈکوارٹرز میں اہم اجلاس منعقد

Aug 28, 2022 | 16:07

Rafeeq Sultan

سی سی پی او لاہور  ایڈیشنل آئی جی غلام محمود ڈوگر کی زیر صدارت  آج کیپٹل سٹی پولیس ہیڈکوارٹرز میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر، ایس پی سکیورٹی صاعد عزیز،تمام ایس پی آپریشنز ونگ نے اجلاس میں شرکت کی۔سربراہ لاہور پولیس غلام محمود ڈوگر نے امن و امان،کرائم کنٹرول صورتحال اور نیشنل ایکشن پلان پر مجموعی کارکردگی سمیت مختلف امور کا جائزہ لیا۔سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے  ڈویژنل ایس پیز کو غنڈوں،بدمعاشوں اور قبضہ مافیا کے خلاف فوری متحرک ہونے کا حکم دیا۔انہوں نے قبضہ مافیا،بدمعاشوں اور غنڈہ عناصر کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ یا تو وہ شہر چھوڑ جائیں یا جیلوں میں جانے کے لئے تیار رہیں۔سی سی پی او لاہور نے کہا کہ شہریوں کو اب جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ایکشن اور مظلوموں کے ساتھ انصاف ہوتا نظر آئے گا۔غلام محمود ڈوگر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ بدمعاشوں کی پرسنل فائنل بنائیں،ان کی تھانوں میں  باقاعدگی سے حاضریاں لگوائیں اور ان سے آئندہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمیوں میں حصہ نہ لینے بارے شورٹی بانڈز لیں۔سی سی پی او لاہور نے کہا کہ وہ خواتین کو ہراساں،تشدد اور زیادتی کرنے والے غنڈہ عناصر کو نشان عبرت بنائیں گے۔غلام محمود ڈوگر نے مزید کہا کہ کوئی خواہ کتنا ہی با اثر کیوں نہ ہو اسے شہریوں کی زمینوں جائیدادوں پر قبضے کی ہرگز جرات نہیں دی جائے گی۔انہوں نے ہدایت کی کہ سوشل میڈیا اور ڈبل کیبن گاڑیوں پراسلحہ کی نمائش سے شہریوں کو خوفزدہ اور ہراساں کرنے والے عناصر گرفتار کریں۔سربراہ لاہور پولیس نے خبردار کیا کہ قبضہ مافیا اور آرگنائزڈ کریمینلز سے رابطے رکھنے والے ایس ایچ اوز عہدوں پر نہیں رہیں گے۔مسلسل ناقص کارکردگی،کرپشن اور اختیارات سے تجاوز کرنے والے ایس ایچ اوز کومتعلقہ ایس پیز کی سفارشات کی روشنی میں عہدے سے ہٹا دیں گے۔سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے ہدایت کی کہ ایس ایچ اوز روزانہ صبح نجی،سرکاری و مالیاتی اداروں،دکانوں اور دیگر ایسے مقامات کی گاردات چیک کریں۔کرایہ داری،ساؤنڈ سسٹم، وال چاکنگ ایکٹ اور  نفرت انگیز لٹریچر کی پابندی پر سختی سے عملدرآمد کروائیں۔روزانہ کی بنیاد پر انفارمیشن بیسڈ کومبنگ اینڈ سرچ آپریشنز یقینی بنائیں اور اس مقصد کے لئے علیحدہ نفری مخصوص کریں۔جرائم پیشہ افراد، قبضہ مافیا، اشتہاری مجرموں کے خلاف ایلیٹ فورس کو استعمال کریں۔آپریشنز،انوسٹی گیشن،اے وی ایل ایس اور سی آئی اے جرائم کے خلاف مشترکہ ایکشن لیا کریں۔تھانوں میں بائیو میٹرک حاضری یقینی بنائیں نیز کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم،1787 اور پی ایم پورٹل پر زیر التوا درخواستوں کو جلد از جلد ح نمٹائیں۔سی سی پی او لاہور نے ہدایت کی کہ ایس پیز ماتحت افسران اور کانسٹیبلری کے ساتھ بیٹھیںعملے کی گرومنگ اور درپیش مسائل حل کریں۔غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ تھانوں کا عملہ سائلین کے ساتھ رویہ بہتر بنائے،بدسلوکی کی کسی بھی شکایت پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔

مزیدخبریں