صحت اجازت دیتی تو سیلاب متاثرین کےپاس ہوتا:آصف علی زرداری

Aug 28, 2022 | 20:21

سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ بارش اورسیلاب کی وجہ سےتکلیف دہ صورتحال ہے صحت اجازت دیتی توایسی صورتحال میں متاثرین کے پاس ہوتا. آصف زرداری نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری عوام کوتنہا نہیں چھوڑیں گے اللہ پر ایمان ہے قوم کو مشکل صورتحال سےنکال کر سرخرو ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کووسیع کرکےغریبوں کی ہرممکن مددکی جائے حکومت پاکستان بیت المال کو متحرک کر کےغریبوں کی مددکرے عوام کےقدموں میں سیاسی جنت ہےکہ اصول کومشعل راہ بنائیں۔آصف زرداری نے کہا  کہ حکومت متاثرین کی دوبارہ بحالی کی ذمہ داری ضرورپوری کرے گی، پیپلزپارٹی کےوزرا،ممبران اسمبلی حلقوں کےعوام کےدرمیان رہیں۔سابق صدر نے کہا کہ متاثرین سےوعدہ ہےکہ ان کی بحالی تک چین سےنہیں بیٹھیں گے سیاست بعد میں ہوتی رہے گی یہ وقت عوام کی بھرپور خدمت کا ہے۔

مزیدخبریں