راولپنڈی(این این آئی) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون جاری کرتے ہوئے2 لیڈی منشیات فروش سمیت 15ملزمان کوگرفتارکرکے18کلو سے زائد چرس برآمدکرلی۔تفصیلات کے مطابق ،صدر بیرونی پولیس نے ملزمہ ہما یوسف سے 2کلو100گرام چرس،نصیر آباد پولیس نے ملزمہ سائرہ طارق سے1کلو250گرام چرس، پیرودھائی پولیس نے ملزم سجاد خان سے 1کلو420گرام چرس، نیوٹائون پولیس نے ملزم سفیر احمد سے1کلو370گرام چرس، ملزم شان علی سے1کلو270گرام چرس، ملزم راحیل سے 1کلو 280 گرام چرس، رتہ امرال پولیس نے ملزم سہیل سے1کلو 400گرام چرس، ملزم عدنان سے1کلو150گرام چرس، صادق ا ٓباد پولیس نے ملزم عثمان سے1کلو400گرام چرس، سول لائنز پولیس نے ملزم سہیل سے1کلو280گرام چرس،کلرسیدا ں پولیس نے ملزم شکیل سے1کلو560گرام چرس، صدرواہ پولیس نے شاہ جیل سے1کلو100گرام چرس، ملزم اسامہ سے 520گرام چرس، ملزم شکیل سے 525گرام چرس، گوجرخان پولیس نے ملزم عدنان سے 560گرام چرس برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے۔ سی پی اوسید خالدہمدانی نے کہاکہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی ، منشیات کے ناسور کے خاتمہ کریک ڈائون جاری رہے گا،وزیر اعلیٰ کی ہدایت کے مطابق منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کیاجارہے ہے ۔