فیروز والہ : نشہ آور معجون استعمال  کرنے سے 2 نشئی جاں بحق


 فیروز والہ (نامہ نگار) میڈیکل سٹوروں سے ملنے والی معجون استعمال کرنے سے دو نشئی جاں بحق ہو گئے ۔ ونڈالہ دیال شاہ کی بستی مصطفیٰ آباد سے نوجوان شہباز کی نعش ملی ہے جس نے قریبی میڈیکل سٹور سے معجون لے کر استعمال کی تھی۔ پولیس حکام کے مطابق مرنے والے کی نعش پوسٹ مارٹم کیلئے سول ہسپتال پہنچا دی گئی اور موت کی تحقیقات تمام پہلوؤں سے کی جائیگی ۔جی ٹی روڈمرید کے میں بھی ایک نوجوان کی نعش ملی جو نشے کی حالت میں لت پت پایا گیا تھا ‘متوفی نے قریبی سٹور سے نشہ آور شربت لے کر پیا تھا ‘پولیس نے تحقیقات شروع کر دی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...