حکومت پنجاب نے کاشتکاروں سے بہتر ریٹ دلوانے کا وعدہ پورا کر دیا :سیکرٹری زراعت

لاہور(نیوز رپورٹر)سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے کپاس کے کاشتکاروں سے بہتر ریٹ دلوانے کا وعدہ پورا کر دیا ہے۔کپاس کی مارکیٹ مستحکم ہونے سے کسان خوشحال اور آئندہ فصل پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ صوبہ بھر میں کپاس کی حالت تسلی بخش ہے اور کپاس کی فصل کی بہتر نگہداشت کیلئے ترجیحاً اقدامات کئے جارہے ہیں۔ رپورٹ ہونے والے ہاٹ سپاٹ ائیریا میں جدید کیمسٹری کی حامل زرعی زہروں کا سپرے کروایا جا رہا ہے۔ وہ گزشتہ روز سول سیکرٹریٹ لاہور میں کپاس کی موجودہ صورتحال کی مانیٹرنگ کیلئے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری زراعت ٹاسک فورس پنجاب محمد شبیر احمد خان،کنسلٹنٹ شعبہ زراعت توسیع ڈاکٹر انجم علی، ڈائریکڑجنرل زارعت توسیع ڈاکٹر اشتیاق حسن،ڈائریکٹر جنرل کراپ رپورٹنگ پنجاب ڈاکٹر عبدالقیوم، ڈائریکٹر زرعی اطلاعات پنجاب رائے مدثر عباس و دیگر افسران نے شرکت کی جبکہ ڈائریکٹر جنرل زراعت پیسٹ وارننگ پنجاب رانا فقیر احمداور تمام ڈویژنل ڈائریکٹرز زراعت توسیع نے ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے سیکرٹری زراعت پنجاب کو بتایا گیا کہ صوبہ میں کپاس کی مجموعی صورتحال اچھی ہے۔اگیتی کاشتہ فصل کی چنائی کا مرحلہ جاری ہے۔بعض علاقوں میں سفید مکھی اور گلابی سنڈی کا حملہ مشاہدہ میں آیا ہے مگر وہ نقصان کی معاشی حد سے نیچے ہے تاہم رپورٹ ملنے پر زراعت توسیع اور پیسٹ وارننگ کی ٹیمیں جدید کیمسٹری کی حامل زرعی زہروں کا سپرے کر رہی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...