مظفرگڑھ (اے پی پی)آئی جی پولیس پنجاب کے حکم پر منشیات اور شراب فروشوں کے خلاف جاری مہم کے تحت تھانہ سٹی مظفر گڑھ کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کی گئی ۔پولیس زرائع کے مطابق آئی جی پنجاب کے حکم پر منشیات اور شراب فروشوں کے خلاف جاری مہم کے دوران ڈی پی او مظفرگڑھ سید حسنین حیدر کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی صابر کلاسرہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے محمد عابد عرف مچھر موضع کوتوال والا سے 1860 گرام چرس،محمد ریاض بستی تلیری سے 1740 گرام چرس،محمد عرفان غوث کالونی سے 1710 گرام چرس، اور محمد لطیف ٹبہ کریم آباد سے 1700 گرام چرس برآمد کر کے سب کو گرفتار کر کے علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لئے ہیں، ایک اور کاروائی میں محمد اقبال ولد منظور احمد کو ریلوے روڈ سے جوا کھیلتے گرفتار کر کیاس کے خلاف تھانہ سٹی میں ایف آئی آر درج کر کے حوالات تھانہ میں بند کر دیا ہے۔
پولیس کی کارروائی،بھاری مقدار میں منشیات برآمد،4 ملزم گرفتار
Aug 28, 2023