فیصل آباد میں 130 نان سٹاپ وارداتیں‘ اڑھائی کروڑ سے زائد کا مال و زر لوٹ لیا 


فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) ڈکیتی، راہزنی اور چوری کی نان سٹاپ ’’130،، وارداتوں میں اڑھائی کروڑ سے زائد مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فونز، قیمتی سامان، مویشی، بیٹریاں، تین رکشے اور 45 موٹر سائیکل چھین لیے گئے۔ مختلف علاقوں میں پانچ گھروں، پانچ دکانوں اور گاڑی سے مجموعی طور پر پچاس لاکھ سے زائد نقدی، پندرہ تولہ طلائی زیورات، تین درجن موبائل فونز، موٹر سائیکل، اسلحہ اور قیمتی سامان ڈاکو اور چور چھین کر لے گئے۔ شہر اور نواحی علاقوں میں فون ٹاور سے لاکھوں روپے مالیت کے بیٹریاں، زمیندار سے لاکھوں روپے مالیت کے مویشی، گیارہ افراد سے نقدی، موبائل فونز اور موٹر سائیکل اور ساٹھ افراد سے مجموعی طور پر تیس لاکھ سے زائد نقدی، دس درجن موبائل فونز اور قیمتی سامان ڈاکوئوں نے چھین لیا جبکہ شہر اور نواحی علاقوں کے مختلف مقامات سے تین رکشے، گدھا ریڑھی، چونتیس موٹر سائیکلیں، بجلی اور گیس میٹر، اڑھائی لاکھ روپے مالیت کی اینٹیں، ساڑھے تین لاکھ مالیت کی فصل، ایک بیٹری، پچاس ہزار مالیت کا پیٹر انجن کا سامان اور چار زمینداروں کے مجموعی طور پر چھ لاکھ روپے مالیت کے مویشی نامعلوم چور لے گئے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...