حسن ابدال (نامہ نگار) گوردوارہ سری پنجہ صاحب حسن ابدال مےں رکھشا بندھن کی تقرےبات کل سے شروع ہو رہی ہیں ۔ تین روزہ تقرےبات مےں ملک بھر سے ہندو اور سکھ مذہب کے پیروکار شرکت کریں گے ، راکھی بندھن کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کےے جائےں گے ۔ تفصیلات کے مطابق ہندﺅوں کے مشہور مذہبی تہوار راکھی بندھن جسے رکشا بندھن بھی کہتے ہیں کی تین روزہ تقرےبات کل سے گوردوارہ سری پنجہ صاحب حسن ابدال میں شروع ہو رہی ہیں ۔ ہندﺅ مذہب مےں رکشا بندھن یا راکھی کا تہوار بہن بھائیوں کے پیار، ان کے اٹوٹ رشتے کا تہوار ہے جو دنیا بھر میں موجود ہندو برادری روایتی جوش و خروش سے منا تی ہے تاہم پاکستان مےں اس تہوار مےں سکھ مذہب کے پیروکار بھی بھر پور شرکت کرتے ہیں ، راکھی کا تہوار یا رکھشا بندھن ان سب کو ایک ساتھ خوشیاں منانے کا موقع فراہم کرتا ہے۔راکھی بندھن کی تین روزہ تقرےبات میں ملک بھر سے ہزاروں کی تعداد مےں سکھ اور ہندﺅ یاتری شرکت کرےں گے اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سکیورٹی کے بھر پور انتظامات کےے جائےں گے یہ تقرےبات 31اگست کو گوردورہ سری پنجہ صاحب حسن ابدال مےں اختتام پذیر ہو جائےں گی ۔
رکھشا بندھن