آپ کے خُلقِ عظیم کی بدولت اسلام چہار دانگ عالم میں پھیلا ، حسان حسیب الرحمن 


راولپنڈی ( اپنے سٹاف رپورٹر سے ) حضور نبی کریم کے میلادِپاک کے سلسلہ میں محفلِ میلادِ مصطفی کا انعقادجامع مسجدریاست اوہائیو امریکہ کے مقام پر کیا گیا ، صدارت عید گاہ شریف کے سجادہ نشین و عالمِ اسلام کے ممتاز مذہبی و روحانی پیشوا پیر محمد نقیب الرحمن نے کی، محفل سے خطاب کرتے ہوئے پیر محمد حسان حسیب الرحمن نے کہا حضور نبی رحمت کے خُلقِ عظیم کی بدولت دینِ متین اسلام چہار دانگ عالم میں پھیلا ۔ حضور نبی رحمت کے فرمان کے مطابق دیارِغیر میں بسنے والے پاکستانیوں کو دنیا کے جس مقام پر وہ مقیم ہیں وہاں کے تمام قوائد و ضوابط کی پابندی کرنا لازم ہے ۔دیارِ غیر میں مقیم تمام پاکستانی دینِ متین اور وطنِ عزیز کے سفیر ہیں۔ آپ کا اچھا عمل و کردار ہی آپ کی اپنے دین و وطن کی اصل خدمت ہے۔ آج بھی ہمیں اپنے عمل و کردار سے ثابت کرنا ہے حضور نبی رحمت کے سچے پیرو کار کسی کے لئے تکلیف کا باعث نہیں ہوتے بلکہ ان کا وجود مخلوقِ خدا کے لئے باعث نفع ہوتا ہے۔ہمارا عمل و کردار اتنا اچھا ہونا چاہئے کہ دیگر مذاہب مسلمانانِ عالم سے متاثر ہوں کہ دین متین اسلام کیسا بہترین دین ہے جوپوری انسانیت کو بھلائی اور خیر عطا کرتا ہے۔ محفل میں کثیر تعداد میں امریکہ میں مقیم پاکستانیوں و دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والی مسلم کمیونٹی نے شرکت کی،اختتام درود و سلام کے بعد پیر محمد نقیب الرحمن کی وطنِ عزیز کی سلامتی، خوشحالی، ترقی، افواجِ پاکستان کی سر بلندی ، اتحاد بین المسلمین اور سمندر پار بسنے والے پاکستانیوں کی حفاظت و ترقی کے لئے خصوصی دعا پر ہوا ۔ 
 حسان حسیب الرحمن 

ای پیپر دی نیشن