ملک میں ماہانہ اور سالانہ بنیادوں پر موبائل فونز کی درآمد میں اضافہ ریکارڈ 


لاہور( این این آئی)ملک میں موبائل فونز کی درآمدات میں جولائی کے دوران ماہانہ اورسالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2023 میں موبائل فونز کی درآمدات پر68 ملین ڈالرکازرمبادلہ خرچ ہوا جوگزشتہ سال جولائی کے مقابلہ میں 76 فیصدزیادہ ہے۔گزشتہ سال جولائی میں موبائل فونز کی درآمدات کاحجم 39 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا، جون کے مقابلہ میں جولائی میں موبائل فونز کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر27 فیصدکااضافہ ہواہے۔اسی طرح جون میں موبائل فونز کی درآمدات کاحجم 54 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جو جولائی میں بڑھ کر68 ملین ڈالرہوگیا۔
موبائل فونز

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...