شادباغ: بچوں کی لڑائی پر محلے دار نے باپ بیٹے کو قتل کر دیا

Aug 28, 2023


لاہور (نامہ نگار) شاد باغ کے علاقے میں بچوں کی لڑائی پر محلے دار نے فائرنگ کر کے باپ بیٹے کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور موقع سے فرار ہوگیا ہے۔ بچوں کی لڑائی سے بات بڑھتی ہوئی بڑوں تک پہنچ گئی۔ جس پر ملزم بہادر خان نے اندھا دھند فائرنگ کر کے اپنے گھر کے سامنے رہائش پذیر محلے دار رمضان اور اس کے بیٹے ارسلان کو قتل کردیا۔ دوہرے قتل کی واردات کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا ہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کرفرانزک ٹیم کی مدد سے شواہد اکٹھے کئے اور دونوں لاشیں قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔ باپ بیٹے کے قتل پر گھر میں کہرام مچ گیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور علی ناصر رضوی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سٹی سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
شادباغ / قتل

مزیدخبریں