بلوں کی ادائیگی عام آدمی کے بس کی بات نہیں رہی،فردوس عاشق اعوان

Aug 28, 2023


اسلام آباد+لاہور(نا مہ نگار +نیوزرپورٹر) استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بجلی کے بلوں میں اضافی ٹیکسزپر کہا ہے کہ بلوں کی ادائیگی عام آدمی کے بس کی بات نہیں رہی۔اپنے ایک حالیہ بیان میں ان کا کہنا ہے کہ مہنگائی اور بجلی کے بلوں نے مزدوروں کی زندگی اجیرن کردی ہے، غریب عوم کا کوئی پرسان حال نہیں۔انہوں نے کہا کہ بجلی کے نرخ آسمان سے باتیں کر رہے ہیں، بلوں کی ادائیگی عام آدمی کے بس کی بات نہیں رہی، آمدن سے بھی زائد بجلی بلوں سے جینا دشوار ہو چکا ہے۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی نے عوام کی جانب دوستی کا ہاتھ بڑھایا ہے، ہمیں یقین ہے کہ آئندہ انتخابات میں عوام اس دوستی کے ہاتھ کو ضرور تھامیں گے۔آئی پی پی کی رہنما کا کہنا تھا کہ عوام اور استحکام پاکستان پارٹی مل کرترقی کا یہ سفر طے کریں گے، ہماری جماعت عوامی مسائل کو حل کرنے کے لئےبنی ہے۔انہوں نے ایک بار پھر دہرایا کہ فی گھرانہ 300یونٹ تک فری بجلی کی فراہمی ہمارے منشور کا حصہ ہے، ہمارے منشور میں غریب کے مسائل کےحل کیلئے بہت سے منصوبے ہیں۔
فردوس عاشق اعوان

مزیدخبریں