کراچی (نیٹ نیوز) قومی ائیرلائنز (پی آئی اے) کی انتظامیہ نے تنخواہوں میں اضافے اور ادارے کی نجکاری کےخلاف احتجاج کرنے والے یونین رہنماو¿ں سمیت ڈھائی سو ملازمین کےخلاف مقدمہ درج کرادیا۔پی آئی اے انتظامیہ نے سی بی اے پیپلز یونٹی اور آفیسرز ایسوسی ایشن کے رہنماو¿ں کے خلاف ایف آئی آر درج کرادی، مقدمہ ائیرپورٹ تھانے میں پی آئی اے کے ڈپٹی جنرل منیجر سیکورٹی ارشد بٹ نے درج کرایا، مقدمے میں سی بی اے پیپلز یونٹی کے صدر ہدایت اللہ خان، آفیسرز ایسوسی ایشن کے عقیل صدیقی ، صفدر انجم سمیت ڈھائی سو افراد کو نامزد کیا گیاہے۔مقدمے میں کہا گیا ہے سی بی اے اور آفیسرز ایسوسی ایشن کے نامزد افراد تنخواہوں میں اضافے کے لیے پی آئی اے کی نجکاری اور حکومتی فیصلوں کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، ہیڈ آفس میں احتجاج اور تالا بندی سے پی ئی اے انتظامیہ اور فلائٹ آپریشن کو خطرہ ہے۔
پی آئی اے