اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ  العمل ہے، ترجمان اسلام آباد 


 اسلام آباد (این این آئی)ترجمان پولیس نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ العمل ہے ۔اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ عوامی گزرگاہ بند کرنا غیر قانونی عمل ہے ۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔انہوںنے کہاکہ قانون سب کے لیے برابر ہے۔ احتجاج کےلیے پر امن طریقہ اختیار کریں،شہریوں سے گذارش ہے کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورتحال میں پکار 15 پر کال کریں۔
اسلام آباد دفعہ 144 نافذ

ای پیپر دی نیشن