لیہ اور اسلام آباد کے بعد گوجرانوالہ میں بھی بھوک اور افلاس سے تنگ بچی نے ’15‘ پر مدد مانگ لی


گوجرانوالہ( نیٹ نیوز+نمائندہ خصوصی) لیہ اور اسلام آباد کے بعد گوجرانوالا میں بھی بھوک اور افلاس سے تنگ بچی نے پولیس سے مدد مانگ لی۔ پولیس کے مطابق عثمان پارک کی رہائشی 12 سالہ بچی مقدس نے 15 پر کال کی اوربتایا والد ٹریفک حادثے میں زخمی ہو گئے ہیں اور چھوٹے بہن بھائی بھوکے ہیں۔تھانہ سیٹلائٹ ٹاو¿ن کی پولیس وین کو ایڈریس پر بھجوایا تو معلوم ہوا گھر میں بچی اس کے چار چھوٹے بہن بھائی، زخمی والد اور والدہ تھیں۔ایس ایچ او نے کہا کہ میری جیب میں جتنے پیسے تھے راشن لیکر بچی کےگھر دے آیا ہوں۔انہوں نے بتایا بچی سے پوچھا پولیس ہیلپ لائن پر کال کرنے کا خیال کیسے آیا؟ تو بچی نے بتایا اس نے ٹی وی پر دیکھا تھا پولیس والے راشن دے رہے ہیں۔
پولیس مدد

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...