بھارت کو شکست دیکر گولڈ میڈل نام کرنا اعزاز کی بات ہے،پرویز اشرف


اسلام آباد(نا مہ نگار)سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے ۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی انٹرنیشنل بلائنڈ اسپورٹس فیڈریشن کے تحت ہونے والے ورلڈ بلائنڈ گیمز 2023 میں پاکستانی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کی شاندار کامیابی پر مبارک باد دی ۔سپیکر قومی نے کہا کہ قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے بھرپور کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے روایتی حریف بھارت کو شکست دے کر گولڈ میڈل اپنے نام کیا جو کہ پاکستان کے لیے اعزاز کی بات ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آئی بی ایس اے ورلڈ گیمز 2023 کے پورے ٹورنامنٹ میں پاکستانی بلائنڈ کرکٹ ٹیم ناقابلِ شکست رہی اورپوری قوم کو اپنے کھلاڑیوں کی جیت پر فخر ہے،پاکستان کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم دنیا بھر میں اپنے ملک کا نام روشن کر رہی ہے اورپاکستانی نوجوانوں نے ہمیشہ ہر شعبے میں اپنا لوہا منوایا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے دنیا کو دکھا دیا کہ پاکستان کے نوجوان کسی سے کم نہیں ہیں اور بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے ہمیشہ یہ ثابت کیا ہے کہ محنت اور لگن سے جیت کو ممکن بنایا جاسکتا ہے۔ راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑی بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنے پر تعریف کے مستحق ہیں اور حکومت پاکستان میں کھیلوں کے فروغ کے لیے مثر اقدامات اٹھا رہی ہے۔
پرویز اشرف

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...