حیدر آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ میرا خیال ہے 90 دن میں الیکشن نہیں ہو پائیں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ حلقہ بندیوں اور مردم شماری کا نیا پنڈورا باکس کھولا ہوا ہے، یہ حلقہ بندیاں اور مردم شماری لے آئے ہیں، مردم شماری پر پیپلز پارٹی کو تحفظات ہیں۔مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ ہم انتخابات کے التوا کے خلاف ہیں اور 90 دن میں انتخابات چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تھوڑے عرصے قبل ہمارے یہاں ایک حکومت ختم ہوئی، جو حکومت ختم ہوئی اسے برا بھلا کہنے کا قائل نہیں، اچھائیوں کی بات ہو تو لوگوں کو بے نظیر صاحبہ کی یاد آجاتی ہے۔پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ ہمیں خاندان پر نہیں جانا چاہیے اور گالیاں نہیں دینی چاہیں، اب چیئرمین پی ٹی آئی کے سارے شیر ایک ایک کر کے جارہے ہیں اور کئی نامور شیر جاچکے ہیں۔
مولانا بخش چانڈیو
میرا خیال ہے 90 دن میں الیکشن نہیں ہو پائیں گے، مولا بخش چانڈیو
Aug 28, 2023