لندن(نیٹ نیوز) برطانیہ میں ریموٹ کنٹرول ماڈل کاروں کے مقابلے میں جیٹ قوت سے چلنے والی ریموٹ کنٹرول کار نے پہلی کوشش میں تیزرفتاری کا ریکارڈ تو بنالیا لیکن تیسری کوشش میں کار پھٹ گئی، اس سے دھواں نکلنے لگا اور وہ ناکارہ ہوگئی۔ یہ کار جیمز وومسلے کی تھی جنہوں نے جیٹ کیٹ 220 انجن اپنی ریڈیو کنٹرولڈ (آرسی) کار میں لگایا تھا۔ ان کی دلی خواہش تھی کہ وہ گاڑی کی تیزرفتاری کا نیا ریکارڈ بنائیں۔ اپنی کار انہوں نے لیبنڈر ایئرپورٹ کے رن وے پر دوڑائی جہاں پہلی ہی کوشش میں ان کی جیٹ کار نے 152 کلومیٹر فی گھنٹہ کی سپیڈ حاصل کرلی۔اس طرح انہوں نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ توڑ ڈالا جو ماضی میں 93.2 میل فی گھنٹہ کی رفتار تک قائم ہوا تھا۔
عالمی ریکارڈ