ماسکو(این این آئی) روس نے 24 گھنٹے میں یوکرائن کے 73 ڈرون مار گرانے اور فوجی ٹھکانوں کو تباہ کرنے کا دعویٰ کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روسی وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے یوکرائن کے حملوں کو ناکام بنا دیا اور گزشتہ 24 گھنٹے میں یوکرائن کے 73 ڈرون اور فوجی ٹھکانوں کو تباہ کیا۔انہوں نے کہا کہ اس سے قبل روسی فورسز نے یوکرائن کا ایس 200 میزائل بھی مار گرایا تھا۔ترجمان نے کہا کہ جنگ شروع ہونے سے اب تک یوکرائن کے 462 طیارے، 246 ہیلی کاپٹر، 6 ہزار 12 ڈرونز، 433 فضائی دفاعی نظام، 11 ہزار 476 ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں، 6 ہزار 24 توپیں اور 12 ہزار 408 دیگر فوجی گاڑیوں کو تباہ کیا جا چکا ہے۔واضح رہے کہ روس اور یوکرائن کے درمیان گھمسان کی جنگ تاحال جاری ہے۔
روسی حکام دعویٰ