بھارت:پٹاخے کی غیر قانونی فیکٹری میں دھماکے سے 4افراد ہلاک، متعدد زخمی 


نئی دہلی(این این آئی)بھارت میں غیر قانونی طور پر چلنے والی پٹاخے کی فیکٹری میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 4افراد ہلاک ہو گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست مغربی بنگال کے شمالی ضلع گنہ کی پٹاخہ فیکٹری میں صبح کے وقت پیش آیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں فیکٹری کے آس پاس موجود گھروں کو بھی نقصان پہنچا،دھماکے میں 4افراد ہلاک اور متعداد افراد زخمی ہوئے جبکہ مقامی انتظامیہ کی جانب سے مزید اموات کا بھی خدشہ ہے۔مقامی افراد نے بتایا گیا کہ فیکٹری کئی ماہ سے غیر قانونی طور پر چل رہی تھی۔مقامی افراد نے الزام عائد کیا کہ یہ فیکٹری پولیس اور سیاستدانوں کی ملی بھگت سے چل رہی تھی۔
بھارت فیکٹری دھماکہ

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...