ریاض(اے پی پی)سعودی عرب کے محکمہ داخلہ (جوازات )نے کہا ہے کہ اقامہ کی تجدید کے لیے جتنی فیس ابشرسسٹم میں درکارہوتی ہے وہ جوازات کے اکاونٹ میں منتقل کرلی جاتی ہے باقی رہ جانے والی فیس اسی اکاونٹ کے ذریعے واپس حاصل کی جاسکتی ہے۔ سعودی خبررساں ادارے کے مطابق محکمہ داخلہ کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تجارتی شعبے کے تحت آنے والے کارکنوں کے امورکی نگران وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود آبادی ہے۔ مملکت میں مروجہ سعودائزیشن کے نظام کے تحت غیرملکی کارکنوں کے لیے ویزے جاری کیے جاتے ہیں۔محکمہ داخلہ نے کہا کہ اقامہ کی تجدید کے لیے جتنی فیس ابشرسسٹم میں درکارہوتی ہے وہ محکمہ داخلہ کے اکاونٹ میں منتقل کرلی جاتی ہے باقی رہ جانے والی فیس اسی اکاونٹ کے ذریعے واپس حاصل کی جاسکتی ہے۔واضح رہے گھریلو کارکنوں کے اقامہ کی سالانہ فیس 600 ریال ہوتی ہے۔ اقامہ تجدید کی فیس مطلوبہ مدت کےلیے جمع کرانے کے بعد اضافی فیس اسی اکاونٹ میں رہتی ہے۔جمع شدہ باقی فیس واپس لینے کےلیے جس اکاونٹ سے فیس جمع کرائی گئی تھی اسی اکاونٹ کے ذریعے واپسی کے آپشن کو اختیار کرتے ہوئے فیس واپس لی جاسکتی ہے۔فیس تین سے پانچ دن کے اندر واپس اسی اکاونٹ میں ری فنڈ ہوجاتی ہے۔ بعض اوقات بیلنس رقم کی واپسی میں دشواری کا سامنا کرنا پڑنے پر مقررہ بینک سے رجوع کیاجاسکتا ہے جہاں موجود اہلکار اکاونٹ کا جائزہ لینے کے بعد معاملے کو بہترطورپرحل کرتے ہیں۔
سعودیہ زائد فیس واپس
سعودی محکمہ داخلہ نے اقامہ کی تجدید کے لیے جمع کرائی گئی زائد فیس واپس کر دی
Aug 28, 2023