کو الالمپور (شِنہوا) ملائیشیا کی ریاست جوہور کے حکمران سلطان ابراہیم سلطان اسکندر نے کہا ہے کہ ملائیشیا کو چین کے ساتھ اچھے اور دوستانہ تعلقات برقرار رکھنے چاہئیں۔ چین کو ایک اچھا اور قابل اعتماد سرمایہ کاری شراکت دار قرار دیتے ہوئے سلطان ابراہیم نے کہا کہ جوہور ریاست کے اپنے آبا اجداد کے زمانے سے چین کے ساتھ دیرینہ اچھے تعلقات رہے ہیں۔ چھنگ عہد کے دوران چینی شہنشاہ کی جانب سے اپنے پردادا کو امپیریل آرڈر آف دی ڈبل ڈریگن ایوارڈ پیش کرنے کا ذکر کرتے ہوئے سلطان ابراہیم نے کہا کہ ان کے آبا اجداد نے چینی شہریوں کو ریاست میں معاشی سرگرمیاں کرنے کی دعوت دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اس کے بعد چینی شہریوں کو جوہور میں گیمبر اور کالی مرچ کی کھیتی باڑی کرنے کے لییمدعو کیا گیا تھا۔
سلطان ابراہیم
ملائیشیا کو چین کے ساتھ اچھے اور دوستانہ تعلقات برقرار رکھنے چاہئیں،سلطان ابراہیم
Aug 28, 2023